
تقریب میں صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان، اداکار شان، ریما، ریشم، میرا، وارث بیگ اورابرار الحق سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ۔
اس موقع پر وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ہم سب یہاں ایک اعلان کرنے آئے ہیں کہ ہم امن کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کان کھول کر سن لے پاکستان کا وزیر اعظم میانوالی سے ہے اور اس شہر کے ایک ایک شخص کا ہاتھ پانچ پانچ کلو ہے، بھارتی سن لیں فلموں میں ڈائیلاگ بولنا اور بات ہے۔
فیاض الحسن نے کہا کہ ہم پر امن لوگ ہیں کوئی جنگ نہیں چاہتا، پاکستان ایٹمی طاقت ہے یہ ایٹم بم ہم نے شب برات کے لئے نہیں رکھا ہمارے میزائل مہندی کی رسموں کے لئے نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو پہلے دن سے تسلیم ہی نہیں کیا، بھارت دہشت گردی کا ہر واقعہ خود پکچرائز کرتا ہے اور الزام پاکستان اور ہمارے اداروں پر عائد کر دیا جاتا ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہمارے ایسے حکمران رہے جو مودی سے یاری لگاتے تھے اب وہ وزیراعظم ہے جو پاکستان کا ہیرو ہے، پاکستان میں جو امن ہے اس کے پیچھے وردی ہے، آج دشمن پر جو خوف ہے اس کے پیچھے پاک فوج ہے، ہم اپنی افواج پاکستان کے شانہ شانہ ہیں بھارت کی ایسی تیسی ، کیا ہم تمہاری دھمکی سے ڈر جائیں گے ۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی دھمکیوں کے باوجود قوم پی ایس ایل کھیل رہی ہے بھارت ہمارے گلے میں جنگ کا ڈھول مت ڈالے ورنہ ایسا بجائیں گے کہ بھارتیوں کو سبق سکھا دیں گے ۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پاکستان نے سمال ٹیکٹیکل بم تیار کیے ہوئے ہیں انڈین اگر ہماری سرحد عبور کریں گے تو اپنی حدود میں وہ ٹیکٹیکل بم پھینک کر بھارتی فوجیوں کا سرمہ بنا دیں گے.
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2U5Hwil
0 comments: