Saturday, February 2, 2019

اس سال پاکستان میں سیلابوں کا خطرہ زیادہ ہے

اس سال پاکستان میں سیلابوں کا خطرہ زیادہ ہے
امریکہ اور یورپ میں اس موسم سرما میں سردی کی شدید لہر کے بعد اس سال پاکستان اور آس پاس کے علاقے بھی سردی کی لپیٹ میں ہیں جس کی گزشتہ 15 برسوں میں نظیر نہیں ملتی۔

پاکستان فلڈ کنٹرول کے ڈائریکٹر احمد کمال کہتے ہیں کہ دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں میں شدت آ رہی ہے جس کا سبب کرہ ارض کے درجہ حرارت میں اضافہ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس سال پاکستان میں سخت گرمی پڑے گی جس سے پہاڑوں پر سے بڑی مقدار میں برف پگھل سکتی ہے اور دریاؤں میں پانی میں غیر معمولی اضافے کے نتیجے میں 2019 میں سیلابوں کا خطرہ نسبتاً زیادہ ہے۔

احمد کمال کہتے ہیں کہ وہ موسمیاتی تبدیلیوں کے بین الاقوامی کمیٹی سے رابطے میں ہیں۔ یہ کمیٹی قطبی گردابوں کے اثرات کا تعین کرنے کے لیے یہ جائزہ لیتی ہے کہ ایک خاص وقت کے دوران ایک مرکز میں کتنی برف ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان کے فلڈ کنٹرول ڈائریکٹر کہتے ہیں کہ اب دنیا بھر کے ملک یہ اتفاق کرتے ہیں کہ موسمیاتی تبدیلی ایک حقیقت ہے جو کرہ ارض کے نظام کو بڑے پیمانے پر متاثر کر رہی ہے۔

شکاگو کے ایک ماہر ڈاکٹر طاہر روہیل کہتے ہیں کہ امریکہ میں شدید سردی کی موجودہ لہر نے زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بے گھر افراد کا کہیں برا حال ہے اور کئی افراد ٹھٹھر کر ہلاک ہو چکے ہیں۔ آخری اطلاعات تک امریکہ میں شدید ٹھنڈ کے باعث اب تک 21 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Bf0YSD

0 comments:

Popular Posts Khyber Times