
دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی جیل میں قید پاکستانی شہری کے قتل پر ٹوئٹر پر بیان جاری کیا۔
ترجمان دفترِ خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے واقعے کو مد نظر رکھتے ہوئے لکھا کہ ’بھارت کی جیل میں پاکستانی قیدی کا قتل بھارتی حکومت اور مقامی میڈیا کی پیدا کی گئی جنونیت کے درمیان ہوا‘۔
Killing of a #Pakistani prisoner in indian jail in the midst of frenzy created by Indian Govt & media is a threat to the life & security of #Pakistanis in #India as well as to #Kashmiris in IOK & all over India
— Dr Mohammad Faisal (@ForeignOfficePk) February 22, 2019
دفتر خارجہ نے بھارتی حکومت اور میڈیا کی جنونیت کو کشمیریوں اور بھارت میں موجود پاکستانیوں کی زندگی کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ بھارت میں قید ایک پاکستانی کو جیل میں پتھر مار کر قتل کردیا گیا، شاکر اللہ پر اس کی بیرک میں موجود دیگر قیدیوں نے پتھروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2T576XJ
0 comments: