Wednesday, February 20, 2019

عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت آج بھی جاری رہے گی

پاکستانی وکیل خاور قریشی
عالمی عدالت انصاف میں کلبوشن کیس کی سماعت چار روز تک جاری رہے گا اور آج سماعت کا تیسرا روز ہے۔

گزشتہ روز پاکستان کے وکیل خاور قریشی نے دلائل دیے جس کے دوران بھارت اب تک پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے کسی سوال کا جواب نہیں دے سکا۔

بھارت کی جانب سے آج جوابی دلائل دیے جائیں گے اور کل پاکستان جواب الجواب دے گا۔

پاکستانی وکیل خاور قریشی نے گزشتہ روز دلائل میں کہا تھا کہ بھارت اور کلبھوشن کا اس سماعت سے کوئی تعلق نہ ہونے کا بھارتی مؤقف مضحکہ خیز ہے، ایک طرف بھارت نے عالمی عدالت سے رجوع کیا اور دوسری طرف پاکستان کے سوال کا جواب دینے سے بھارت تحریری انکار کر چکا ہے۔

مزید پڑھئے: کلبھوشن جادیو کیس: پاکستان نے عالمی عدالت میں دلائل مکمل کر لئے

پاکستان کے وکیل نے کہا بھارت نے کمانڈر جادیو کی شہریت کا ہی اعتراف نہیں کیا تو قونصلر رسائی کا مطالبہ کیسے کر سکتا ہے، بھارت بتائے قونصلر رسائی معاہدے کا کلبھوشن پر اطلاق کیوں نہیں ہوتا۔

وکیل خاور قریشی نے سوال کیا کلبھوشن جادیو کی شہریت سے متعلق ابھی تک فیصلہ نہیں کیا گیا، بھارت نے نہیں بتایا کہ وہ حسین مبارک پٹیل ہے یا کلبھوشن جادیو، جب ایک شخص کی شناخت مصدقہ ہی نہیں تو قونصلر رسائی کیسی؟۔

 

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2NdOgbi

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times