Saturday, February 23, 2019

حج درخواستوں کی وصولی کا عمل پیر سے شروع ہو گا

حج درخواستیں کل سے مقررہ بینکوں سے وصول کی جائیں گی
ملک بھر میں حج درخواستیں کل سے مقررہ بینکوں سے وصول کی جائیں گی اور یہ عمل 6 مارچ تک جاری رہے گا۔

حج درخواست فارم کل سے مختلف بینکوں میں دستیاب ہوں گے اور درخواستیں مکمل کرنے کے بعد 6 مارچ تک مختلف بینکوں میں جمع کرائی جا سکیں گی۔

حج درخواستوں کی قرعہ اندازی 8 مارچ کو کی جائے گی جس کے تحت خوش نصیب افراد کے ناموں کا اعلان ہوگا۔

حج اخراجات 4 لاکھ 36 ہزار975 روپے مقرر کیے گئے ہیں اور حاجیوں کو قربانی کے لیے 19 ہزار 451 روپے الگ ادا کرنا ہوں گے۔

اس مرتبہ ایک لاکھ 84 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے جس میں سرکاری اسکیم کے تحت ایک لاکھ 7 ہزار 526 اور نجی اسکیم کے ذریعے 71 ہزار 684 عازمین حجاز مقدس جائیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2GWMjPo

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times