Thursday, February 28, 2019

اقوام متحدہ کا بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کے اعلان کا خیرمقدم

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان قابل تعریف ہے۔

ترجمان اقوام متحدہ نے کہا کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ پاکستان اور بھارت کےساتھ کئی سطحوں پر رابطے میں رہے ہیں ، دونوں ممالک اور عالمی برادری کو کشیدگی کم کرنے کے اقدامات کرنے چاہئیں۔

ترجمان کے مطابق صدر جنرل ماریہ اسپنوزا نے بھی پاک بھارت کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ مسائل کا حل مذاکرات ہی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مشترکہ اجلاس کے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے خیرسگالی کے طور پر گرفتار کئے گئے بھارتی پائلٹ ابھے نندن کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے جس کودنیا بھر میں سراہا جارہا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2U9VIHm

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times