Sunday, February 3, 2019

وینزویلا میں فوج بھیجنے کا آپشن موجود ہے: امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک کا نکولس مدورو پر اختیارات اپوزیشن لیڈر اور صدارت کا دعویٰ کرنے والے جوان گوائیڈو کو منتقل کرنے پر دباؤ کے پیش نظر وینزویلا میں فوج بھیجنا بھی ’ایک آپشن‘ ہے۔

امریکا، کینیڈا اور دیگر لاطینی امریکی ممالک کی جانب سے مدورو کو ان کے گزشتہ سال دوبارہ انتخابات جیتنے پر قبول نہیں کیا گیا اور گووئیڈو کو اس کا اصل رہنما تسلیم کیا ہے۔

تاہم مدورو کو روس، چین اور ترکی کی حمایت حاصل ہے جن کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ مغربی مداخلت سے وینزویلا کے مسائل میں مزید اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے وہاں کی عوام مشکلات کا سامنا کر رہی ہے۔

سی بی ایس کو دیے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ فوجی مداخلت بھی ممکن ہے، ’یقینی طور پر یہ ہمارے لیے ایک آپشن ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے اس آپشن کو روکا ہے کیونکہ ہم ابھی اس عمل میں بہت دور ہیں، مجھے لگتا ہے کہ اس عمل سے بہت بڑے احتجاج سامنے آرہے ہیں‘۔

واضح رہے کہ وینزویلا کی سڑکوں پر ہزاروں افراد اپنی حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے۔

سینیئر ایئر فورس جنرل کی جانب سے بھی گوئیڈو کو حقیقی صدر تسلیم کیا گیا۔

فرانس اور آسٹریا کا کہنا تھا کہ وہ بھی گوئیڈو کو تسلیم کرلیں گے اگر مدورو نے یورپی یونین کی صاف شفاف انتخابات کرانے کی ہدایت پر عمل نہیں کیا۔

ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ ہفتے ملک کی پہلے ہی سے مسائل کا شکار تیل کی صنعت کو مزید کمزور کرنے کے لیے پابندیاں عائد کی گئی۔

ان پابندیوں سے مدورو تو کمزور ہوں گے تاہم اس سے وینزویلا کی معیشت تباہ ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

دوسری جانب وینزویلا کو ادویات کی قلت، غذا کا بحران، افراط زر میں تیزی سے اضافے جیسے مسائل کا سامنا ہے جس کی وجہ سے گزشتہ چند سالوں میں لاکھوں افراد وہاں سے ہجرت کرگئے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2tcGw0l

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times