Wednesday, February 6, 2019

چائے پیئے اور وزن کو کہیں بائے بائے

چائے کے بے شمار فوائد ہیں
وزن کم کرنا جان جوکھوں کا کام ہے لیکن اب سائنسدانوں نے ایک ایسا حیران کن طریقہ بتا دیا ہے جس پر عمل کرکے آپ بغیر ورزش کیے موٹاپے میں خاطرخواہ کمی کر سکتے ہیں۔

 یہ آسان ترین طریقہ ’مصالحہ چائے‘(Chai tea) کا استعمال ہے۔

این سی بی آئی کے سائنسدانوں نے جدید تحقیق میں بتایا ہے کہ مصالحہ چائے میں پائے جانے والے اجزاء جسم سے چربی کو زائل کرتے ہیں۔

جو لوگ روزانہ ایک کپ مصالحہ چائے پیتے ہیں ان کے جسم میں غیرضروری چربی جمع نہیں ہوتی۔

سائنسدانوں نے اس تحقیق میں موٹاپے کے شکار تین درجن لوگوں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا۔

ایک گروپ کو ورزش کرنے کو کہا گیا اور دوسرے گروپ کو روزانہ ایک کپ مسالحہ چائے پینے کو کہا گیا۔

تین ماہ بعد جب ان کی کمر دوبارہ ناپی گئی تو حیران کن طور پر چائے پینے والے افراد کی کمر 2سینٹی میٹر سے زائد کم ہو چکی تھی۔

ورزش کرنے والوں میں بھی چربی گھٹنے کی شرح لگ بھگ یہی تھی۔ نتائج میں سائنسدانوں نے کہا کہ ”اگر آپ اپنی خوراک کو متناسب رکھیں تو یہ چائے بہترین نتائج دے سکتی ہے۔“ تاہم انہوں نے لوگوں کو نصیحت کی کہ ”چائے کا استعمال اعتدال میں رہتے ہوئے کریں۔“



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2HTZSkN

0 comments:

Popular Posts Khyber Times