
گوگل نے اپنے صارفین کے یوزر نیم اور پاس ورڈ محفوظ رکھنے کے لیے 4 ارب چوری شدہ پاس ورڈز کا ڈیٹا اکٹھا کیا ہے۔
پاس ورڈ چیک اپ (Password Checkup) نامی یہ ایکسٹینشن جب دیکھے گی کہ جو پاس ورڈ آپ ٹائپ کر رہے ہیں،
یہ چوری شدہ پاس ورڈ کے ڈیٹا بیس میں بھی ہے تو یہ فوراً ہی آپ کو خبردار کرے گی کہ یہ اندراج پہلے ہی ہیک ہو چکا ہے۔
یہ خودکار طور پر صارفین کے انتباہ جاری کرے گی اور پاس ورڈ کی تبدیلی کی تجویز دے گی۔
پاس ورڈچیک اپ ایکسٹینشن کو انسٹال کرنے کےلیے یہاں کلک کریں۔
کراس اکاؤنٹ پروٹیکشن سے گوگل لاگ اِن آپشن کو لاگو کرنے والی ایپس اور ویب سائٹس کوبتائے گا کہ ایک اکاؤنٹ ہائی جیک ہو گیا ہے۔
لیکن گوگل ہیک ہونے والی تمام معلوم بتانے کی بجائے صرف اتنا بتائے گا کہ ایک سیکورٹی ایونٹ واقع ہوا ہے۔
گوگل سیکورٹی ایونٹ کا وقت بھی بتائے گا۔ گوگل نے یہ فیچر ایڈوبی، انٹرنیٹ انجینئرنگ ٹاسک فورس، اور اوپن آئی ڈی فاؤنڈیشن کے اشتراک ڈویلپ کیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Bo2Atc
0 comments: