Thursday, February 14, 2019

فلپائن کے صدر کو تنقید کا نشانہ بنانے پر خاتون صحافی گرفتار

صحافی ماریہ ریسسا
فلپائن کے صدر رودریکو دوترتے کی سخت ناقد صحافی ماریہ ریسسا کو سائبر کرائم کے تحت حراست میں لے لیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن میں ایک نیوز ویب سائٹ کی مالک اور معروف صحافی ماریہ ریسسا کو ملک کے صدر کو تنقید کا نشانہ بنانے پر قانون نافذ کرنے والے ادارے نے گرفتار کرلیا۔

فلپائن نیشنل بیورو آف انویسٹی گیشن نے معروف صحافی کی گرفتاری پر موقف دیتے ہوئے کہا کہ صحافی کی نیوز ویب سائٹ ریپلر سائبر جرائم کی مرتکب ہوئی ہے۔ ’ملزمہ‘ کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

دوسری جانب نیوز ویب سائٹ ریپلر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صحافی کی گرفتاری 2012 میں شائع ہونے والے ایک آرٹیکل کی وجہ سے عمل میں لائی گئی ہے۔ یہ آزادی اظہار رائے پر قدغن کی بدترین مثال ہے۔

اس نیوز ویب سائٹ نے فلپائن میں صدر کے حکم پر شروع کیے گئے منشیات فروشوں کے خلاف بے رحم آپریشن کے دوران ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اجاگر کیا تھا جس پر ویب سائٹ کو عالمی شہرت حاصل ہوئی تھی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2X47PHx

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times