
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ کرپشن سے بچنے کے لیے احتساب کا عمل واضح ہونا چاہیے۔
کونسل آن فارن ریلیشن کے تحت مقامی ہوٹل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس(ر)ثاقب نثار نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم بند کمروں میں تیار کی گئی،اٹھارہویں ترمیم پر پارلیمنٹ میں کبھی بحث نہیں کی گئی،اٹھارہویں ترمیم میں آئین کے لحاظ سے بحث و مباحثہ چل رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے صرف قانون پڑھا ہے،ہم چار ججز تھے جب ہم نے ڈیم بنانے سے متعلق سوچا تھا۔
مزید کہا کہ ہم نے پیسے صرف ڈیم کی تعمیر کےلئے دیئے تھے،حکومت اس پیسے کو خرچ کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کو آگاہ کریگی۔
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ اپنے پیاروں سے وعدہ کرتا ہوں سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2SXlJNt
0 comments: