Wednesday, February 6, 2019

شہریوں کے آئینی حقوق کو پامال کرنا نیازی حکومت کا وتیرہ ہے: بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آئین میں دیئے گئے حقوق کو پامال کرنا نیازی حکومت کا وتیرہ ہے۔

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو بیرونِ ملک جانے سے روکنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک سفر سے روکنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، وہ جھوٹے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، ان کے خلاف غیر قانونی اقدام کا ازالہ کیا جائے۔

مزید جانئیے: سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو ایف آئی اے نے روک لیا

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آئین میں دیئے گئے حقوق کو پامال کرنا نیازی حکومت کا وتیرہ ہے اور نیازی سرکار پیپلز پارٹی کی فعال اپوزیشن سے خوفزدہ ہے، عمران خان سن لیں، ہم انہیں اپنی مرضی کا نقاب لگانے نہیں دیں گے اور جعلی مینڈیٹ والی سرکار کے جھوٹے وعدوں اور عوام دشمن پالیسیوں کا آپریشن کرتے رہیں گے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2MT0zJU

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times