Tuesday, February 26, 2019

سعودی وزارت اطلاع نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل کرنسی کا کاروبار قطعی طور پر ممنوع

 ڈیجیٹل کرنسی
سعودی وزارت اطلاع نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں ڈیجیٹل کرنسی کا کاروبار قطعی طور پر غیر ممنوع ہے۔ اس نوعیت کے کسی بھی ادارے کو مملکت میں کام کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

اگر ڈیجیٹل کرنسی کے کاروبار سے منسلک کوئی ادارہ یہ دعویٰ کرتا ہے کہ اُسےسعودی عرب میں کام کرنے کی قانونی طور پر اجازت ہے، تو وہ سو فیصد جھوٹ اور دھوکا دہی سے کام لے رہا ہے۔

 اس حوالے سے فوریکس اور فرضی کرنسی کے تمام اداروں کا مملکت میں سٹیٹس غیر قانونی ہے کیونکہ مملکت میں فرضی کرنسیوں میں تجارت اور لین دین کی قطعاً اجازت نہیں ہے۔ ویسے بھی مذہب اسلام کی رُو سے بھی وہ کاروبار جس میں بہت زیادہ منافع یا نقصان شامل ہو، اس کی اجازت نہیں ہے۔

وزارت نے اپنے اعلامیے میں مزید کہا ہے کہ شہریوں اور غیر مُلکیوں کو انٹرنیٹ پر موجود ایسی ویب سائٹس سے ہوشیار رہنا چاہیے جو فرضی کرنسی اور شیئر مارکیٹ میں کاروبار کا لالچ دیتی ہیں اور اس سلسلے میں لوگوں کو گھیرنے کے لیے غیر معمولی منافع کا وعدہ کرتی ہیں، ان سے ہوشیار رہا جائے۔

 کیونکہ یہ تمام سائٹس غیر قانونی ہیں۔ اگر کسی شخص کو اس غیر قانونی آن لائن کاروبار میں ملوث گروہ یا ادارے کا پتا چلے تو وہ اس کی اطلاع فوری طور پر وزارت کو دیں، تاکہ عوام کو دھوکا دہی سے بچایا جا سکے۔ 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2VkdZ4F

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times