Monday, February 4, 2019

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کل یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کل یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا
پاکستان اور دنیا بھرمیں کل (منگل) یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا جس کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا ہے جو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے حق خودارادیت کے حصول کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔

یہ دن منانے کا مقصد دنیا کو یہ واضح پیغام دینا ہے کہ پاکستانیوں اور کشمیریوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ ادھر آزادکشمیر کی حکومت نے ہردستیاب فورم پر مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی آواز اٹھانے کے عزم کی تجدید کے ساتھ کل یوم یکجہتی کشمیرمنانے کے لئے تمام انتظامات کوحتمی شکل دے دی ہے۔

توقع ہے کہ صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی کل (منگل) مظفرآباد میں یادگار شہداء کا سنگ بنیاد رکھیںگے اور کشمیر کی قانون سازاسمبلی سے خطاب کریں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2SadMUM

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times