فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت لوٹی ہوئی رقم کی واپسی کے لئے بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے مقدمات کو اُنکے منطقی انجام تک پہنچائے گی۔
دریں اثناء اطلاعات ونشریات کے وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان، کینیڈا اور پاکستان کے عوام کے باہمی فائدے کے لئے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔ انہوں نے اسلام آباد میں کینیڈا کی ہائی کمشنر وینڈے کریسٹائین گیلمور سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان اور کینیڈا جمہوریت کے فروغ اچھا نظم ونسق یقینی بنانے اور خواتین کو بااختیار بنانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر مشترکہ خیالات رکھتے ہیں۔
فوادچوہدری نے کہا کہ موجودہ حکومت اظہار رائے کی آزادی پر پختہ یقین رکھتی ہے۔ کینیڈا کی ہائی کمشنرنے اس موقع پر کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری میں مزید اضافے کا خواہشمند ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2CZZknY
0 comments: