Sunday, February 24, 2019

تھرپارکر میں غذائی قلت کے باعث بچوں کی شرح اموات میں اضافہ، سندھ حکومت خاموش

تھرپارکر
تھرپارکر میں غذائی کمی اور دیگر امراض کے باعث مزید 3 بچے دم توڑ گئے جس کے بعد رواں ماہ کے دوران اموات کی تعداد 48 ہوگئی۔

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق سول اسپتال مٹھی میں غذائی کمی اور دیگر امراض سے 3 بچے چل بسے۔

مزید پڑھئے: تھر پارکر میں غذائی قلت کے سبب 5 بچے دم توڑ گئے

ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ غذائی قلت کی وجہ سے بچوں کی شرح اموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور رواں سال غذائی قلت اور دیگر امراض سے انتقال کر جانے والے بچوں کی تعداد 118 ہوگئی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2NnHdgx

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times