زلزلے کے جھٹکے شیخوپورہ، سرگودھا، لاہور، میانوالی، ڈیرہ اسماعیل خان، چنیوٹ، راولپنڈی، اسلام آباد، چارسدہ، مالاکنڈ، بٹگرام، لوئر دیر، بنوں، صوابی، کوہاٹ، گلگت بلتستان ، کشمیر، پشاور اوردیگر شہروں میں محسوس کیے گئے تاہم ابھی تک کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
اس سے قبل آج صبح سندھ کے شہر کراچی اور اس کے گرد و نواح میں ہلکی نوعیت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس زلزلے کا مرکز کراچی شہر کے شمال میں تھا، جبکہ اس کی گہرائی 15 کلو میٹر زیر زمین تھی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2DQRgYm
0 comments: