Friday, February 8, 2019

ڈیوائن براوو کے نئے گانے ’ایشیا‘ میں شاہد آفریدی کی بھی جھلک

شاہد آفریدی
ویسٹ انڈین اسٹار آل راؤنڈر ڈیوائن براوو موسیقی سے بھی بڑا گہرا لگاؤ رکھتے ہیں، ان کا گایا ہوا گیت چیمپئن آج بھی بہت مقبول ہے۔

نئے گانے ایشیا میں انہوں نے شاہد آفریدی، ویرات کوہلی، مہندرا سنگھ دھونی، کمار سنگاکارا، مہیلا جے وردنے، شکیب الحسن اور راشد خان کا ذکر کیا ہے۔

ویڈیو میں ان اسٹارز کی جھلک بھی نظر آتی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ڈیوائن براوو نے ایک بہترین کوشش کی ہے۔

امید ہے کہ نیا گانا چیمپئن سے بھی زیادہ مقبول ہوگا۔

یاد رہے کہ ڈیوائن براوو گزشتہ سال اکتوبر میں ہی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے تھے۔

اب صرف لیگز کھیل رہے ہیں، آئی پی ایل میں شرکت کے لئے آئندہ ماہ بھارت آئیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2I1ALg9

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times