Saturday, February 23, 2019

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ جاپان منسوخ کردیا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ جاپان منسوخ کردیا۔ دورے کی منسوخی کا فیصلہ جاپانی حکام سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے 24 سے 27 فروری تک جاپان کا اہم دورہ کرنا تھا جس کے لیے انہیں آج علی الصبح روانہ ہونا تھا تاہم انہوں نے یہ دورہ منسوخ کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کے دورے کی منسوخی کا فیصلہ جاپانی حکام سے مشاورت کے بعد کیا گیا، دورے کے دوران وزیر خارجہ کی جاپان کے وزیراعظم سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں طے تھی۔

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے دورے سے متعلق نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2XebVgq

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times