
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کے 15 ویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
ٹورنامنٹ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پوائنٹس ٹیبل پر اب تک ناقابل شکست ہے اور گلیڈی ایٹرز نے 4 میچ کھیلے ہیں اور سب میں ہی کامیابی حاصل کی ہے۔
کراچی کنگز کو 4 میچز میں سے 3 میں شکست اور ایک میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2T9oPxd
0 comments: