Sunday, February 24, 2019

پلوامہ واقعے کے بعد دورۂ جاپان مؤخر کیا: وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے جاپانی ہم منصب تارو کونو کو ٹیلیفون کیا اور حالیہ دورۂ جاپان مؤخر کرنے کی وجوہات بتائیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال انتہائی مخدوش ہے اور ایسے میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے کردار ادا کرنے کا کہا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے اپنے جاپانی ہم منصب تارو کونو کو ٹیلیفون کیا اور حالیہ دورۂ جاپان مؤخر کرنے کی وجوہات بتائیں جب کہ دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان باہمی مشاورت سے دورے کی نئی تاریخ طے کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے اپنے جاپانی ہم منصب سے گفتگو میں کہا کہ 24 فروری کو جاپان کے دورے پر روانہ ہونا تھا تاہم پلوامہ واقعے کے بعد جنوبی ایشیا میں امن و امان کی صورتحال گھمبیر ہوگئی، اس نازک صورتحال میں میری اپنے ملک میں موجودگی ضروری ہے۔

وزیر خارجہ نے بتایا کہ جاپانی وزیر خارجہ سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنے وزیراعظم کو بھی ان حالات سے آگاہ کریں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال انتہائی مخدوش ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو کشیدگی کم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کا کہا ہے جب کہ جاپان کو بھی اس ضمن میں مؤثر کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Ec2qWn

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times