Thursday, February 21, 2019

پاکستان پر بھارت کے بے بنیاد الزامات کے خلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور

پاکستان پر بھارت کے بے بنیاد الزامات کے خلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور
قومی اسمبلی میں آج ایک متفقہ قرارداد میں پلوامہ حملے کے تناظر میں پاکستان پر بھارت کے بے بنیاد الزامات کی مذمت کی گئی۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں پلوامہ واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے کی جانے والی الزام تراشیوں کیخلاف قرارداد پیش کی گئی۔

رارداد اسپیکر قومی اسمبلی نے خود پیش کی جس میں بھارتی الزامات کو مسترد کیا گیا۔ قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کا بازار گرم کیے ہوئے ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان بھارت کو واقعے کی تحقیقات کی پیشکش کر چکے ہیں، تمام سیاسی جماعتیں اس معاملے پر متفق ہیں، بھارت مسلسل کنٹرول لائن کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔

بعد ازاں قومی اسمبلی میں بھارتی الزام تراشیوں کیخلاف پیش کردہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10 بجے تک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Nl4vUg

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times