Sunday, February 3, 2019

عوام کی محبت اور خلوص نواز شریف کے ساتھ ہے: مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور مریم نواز
مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کی محبت اور خلوص نواز شریف کے ساتھ ہے۔

سابق وزیراعظم کی صاحب زادی اپنے والد سے ملاقات کے لیے سروسز اسپتال لاہور پہنچیں اور عیادت کی۔ نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل سے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز نے اپنے والد کا حوصلہ بڑھایا جب کہ نوازشریف نے اب تک علاج کے متعلق بیٹی کو آگاہ کیا۔ مریم اپنے والد کےلئے پرہیزی کھانا بھی ساتھ لائی تھیں اور انہوں نے نوازشریف کے میڈیکل ٹیسٹوں کے متعلق ڈاکٹرز سے معلومات لیں۔ نوازشریف نے کیپٹن صفدر اور ان کے داماد راحیل منیر سے بھی گفتگو کی۔

اس موقع پر مریم نواز نے والد سے کہا کہ لیگی کارکنان آپ کی صحت یابی کےلئے دن رات دعائیں کررہے ہیں اور آپ کی صحت کے متعلق کافی فکر مند ہیں۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ عوام کی محبت اورخلوص آپ کے ساتھ ہے، اللہ رب العزت جلد آپکو صحت یابی عطاکرے گا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2WxmjQ2

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times