Saturday, February 2, 2019

کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے: وزیرخارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پرہمارا مؤقف انتہائی واضح اور دو ٹوک ہے۔

تفصیلات کے مطابق لندن سے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پرہمارامؤقف انتہائی واضح اوردو ٹوک ہے، نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف بھر پور آواز اٹھائیں گے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ اور برطانوی پارلیمانی گروپ کی رپورٹوں نے ہمارے مؤقف کی تائید کی، کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اورسفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے لندن روانگی سے قبل آل پارٹیز حریت کانفرنس کی سینئر قیادت سے رابطہ کیا اور یوم یکجہتی کشمیر پرلندن میں ہونے والے پروگرام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

وزیرخارجہ یوم یکجہتی کشمیر پر لندن میں بین الاقوامی تقریبات میں شرکت کریں گے اور وہ کل برطانوی پارلیمنٹ میں انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔

 گزشتہ ہفتے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارتی شہریوں کی اکثریت کو یقین ہے کہ وہ جذباتی طور پرکشمیر کو کھوچکے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2S3Dk5K

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times