
لاہور کے جناح اسپتال میں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف زیر علاج ہیں۔ جہاں میڈیکل بورڈ کی جانب سے معمول کا چیک اپ کیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ایم ایس ڈاکٹر عاصم حمید نے کہا کہ میاں نوازشریف کی شوگر اور بلڈ پریشر کنٹرول میں ہے۔ میڈیکل بورڈ نے انجیو گرافی کی تجویز دی ہے۔ جس کیلئے اسپتال میں بہترین مشین موجود ہے۔ صرف حکومت اور مریض کی اجازت درکار ہے۔
ایم ایس جناح اسپتال نے کہا کہ میاں نوازشریف کے ٹروپ ٹیسٹ کافی مرتبہ ہوچکے ہیں۔ گردوں میں معمولی پھتری ہے اس کا اتنا بڑا مسئلہ نہیں۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عاصم حمید کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر نوازشریف کی حالت تسلی بخش ہے۔ جناح اسپتال میں انہیں تمام طبی سہولتیں مہیا کی جارہی ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2DUEEhs
0 comments: