Wednesday, February 20, 2019

فوجی قافلے پر برفانی تودہ گرنے سے ایک فوجی ہلاک، متعدد لاپتہ

برفانی تودے میں پھنسے فوجیوں کی تلاش جاری
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی کیمپ پر برفانی تودا گر پڑا جس کی زد میں آکر ایک فوجی ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے، جبکہ حکام کی جانب سے فوجیوں کی ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

بھارتی ویب سائٹ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق برفانی تودہ گرنے کا واقعہ بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے علاقے کناؤر میں چین بھارت سرحد کے قریب پیش آیا۔

رپورٹ میں بھارتی خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) کا حوالے دیتے ہوئے بتایا گیا کہ بھارتی آرمی کے یونٹ جموں و کشمیر رائفلز کے اہلکار ڈیوٹی پر مامور تھے کہ ان کی چوکیوں پر برفانی تودہ گرگیا۔

کناؤر کے ڈپٹی کمشنر گوپال چند نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ایک بھارتی فوجی کی لاش نکال لی گئی ہے جبکہ باقی فوجیوں کی تلاش جاری ہے۔ گوپال چند نے یہ بھی بتایا کہ بھارت تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کے متعدد اہلکار بھی اس تودے سے متاثر ہوئے تاہم بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں بچالیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لاپتہ اہلکاروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن بھی جاری ہیں، جبکہ فوجیوں کی ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

ادھر ایک اور بھارتی ویب سائٹ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تقریباً 16 بھارتی فوجی سرحد پر تعینات تھے جو حادثے کے وقت گشت پر تھے۔ بھارتی فوج کے حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ ایک سو 50 بھارتی فوجی اہلکار سرچ آپریشن کرنے والی ٹیم کا حصہ ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2GANncv

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times