Thursday, February 21, 2019

سکھ رہنما نے پلوامہ کارروائی آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والوں کا حق قرار دے دیا

سکھوں کی تنظیم سکھ فار جسٹس کے رہنما گُر پتونت سنگھ پنو
سکھوں کی تنظیم سکھ فار جسٹس کے رہنما گُر پتونت سنگھ پنو کا کہنا ہے کہ پلوامہ میں مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والوں نے جو کارروائی کی وہ غیر قانونی نہیں۔

تفصیلات کے مطابق سکھوں کی عالمی تنظیم بھی مودی سرکار کے خلاف بول پڑی ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر ہونے والے حملے کے سلسلے میں تنظیم نے بھارتی مؤقف کو مسترد کر دیا۔

سکھ فار جسٹس کے رہنما نے واضح طور پر کہا کہ کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے۔ سکھ رہنما گُر پتونت سنگھ نے اپنے پیغام میں کہا کہ پلوامہ کارروائی دہشت گردی نہیں ہے، اس میں کسی عام شہری کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔

سکھ رہنما کا یہ مؤقف تھا کہ کشمیر میں نہتے شہریوں پر بھارتی فوج کی جانب سے ظلم ہو رہا ہے، اگر وہ دفاع میں بھارتی فوجیوں کو نشانہ بناتے ہیں تو یہ دہشت گردی نہیں، ان کا حق ہے۔

گزشتہ روز گر پتونت سنگھ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کو مارا، مودی سرکار الیکشن قریب آنے پر یہ سب کر رہی ہے، دیکھا جا سکتا ہے کہ پلوامہ واقعے کا فائدہ صرف مودی کو ہو رہا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2NgXkwi

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times