وزیر اعظم عمران خان کو دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دورے کی دعوت دی تھی۔
وزیر اعظم اپنے دورے کے دوران ساتویں عالمی حکومتی اجلاس سے خطاب کریں گے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر روشنی ڈالیں گے۔
وزیر اعظم عمران خان اجلاس میں حکومتی وژن پر بھی گفتگو کریں گے۔
وزیر اعظم متحدہ عرب امارات کی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے مطابق وزرائے خارجہ، خزانہ ، بحری امور اور مشیر تجارت بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔
وزیر اعظم دبئی کے دورے کے دوران آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹین لگارڈ سے بھی ملاقات کریں گے۔
وزیر اعظم آئی ایم ایف کو پاکستان کے معاشی روڈ میپ سے آگاہ کریں گے۔
وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ پاکستان اتفاق رائے سے ہی آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکج چاہتا ہے، اس ملاقات سے پاکستان کو آئی ایم ایف کا نقطہ نظر سمجھنے میں مدد ملے گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2WS02N3
0 comments: