
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدراور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمدبن سلمان کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کیا ہے۔
ایک ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہاکہ پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعلقات دونوں ملکوں اور امت مسلمہ کے مفادمیں ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ محمد بن سلمان نے نئی اصلاحات متعارف کرائی ہیں اور سعودی عرب کی اقتصادی پالیسیوں کونئی سمت دی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم
— PML(N) (@pmln_org) February 15, 2019
٭ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اورمعززسعودی مہمانوں کو پاکستان آمد پر تہہ دل سے خوش آمدید کہتے ہیں
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2S773WG
0 comments: