
پاکستان میں ٹرکوں کی سجاوٹ اپنی مقبولیت کے باعث ایک باقاعدہ آرٹ کی شکل اختیار کرچکی ہے۔ اور دنیا بھر میں پاکستانی ٹرک آرٹ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنتا جا رہا ہے۔
اب انسانی حقوق کی کارکن ثمر من اللہ نے ٹرک آرٹ کے ذریعے خواتین کے حقوق اور لڑکیوں کی تعلیم کا پیغام ان علاقوں تک پہنچانے کا منصوبہ شروع کیا ہے جہاں فلاحی تنظیموں کی رسائی نہیں۔
پاکستان میں ٹرکوں کے پیچھے عموعا فوجیوں، اداکاراؤں، مقامی گلوکاروں کی تصاویر بنی ہوتی ہیں لیکن ثمر نے پشاور میں ٹرک تیار کرنے والی ایک ورکشاپ کے مالک کی مدد سے ملک بھر میں ڈرائیوروں کو آمادہ کیا کہ وہ اپنے ٹرکوں پر خواتین کے حقوق کی آگہی کے پیغام پینٹ کروائیں۔
اب تک 60 ٹرکوں پر یہ پیغام لکھوائے گئے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2S9WQxC
0 comments: