Monday, February 11, 2019

یر ملکی سرمایہ کاری سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے: وزیر اطلاعات

وزیر اطلاعات فواد چودھری سے امریکہ خوراک و مشروبات کی ملٹی نیشنل کمپنی کی سینئر نائب صدر کرسٹا پائلٹ کی ملاقات
وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔

دبئی میں امریکہ کی ممتاز خوراک و مشروبات کی ملٹی نیشنل کمپنی کی سینئر نائب صدر کرسٹا پائلٹ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے نصب العین پالیسیوں اور اصلاحاتی ایجنڈے کے ثمرات جلد ملک میں نظر آئیں گے۔

کرسٹا پائلٹ نے کہا کہ ان کی کمپنی خوراک کے شعبے میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔وزیر اطلاعات نے کمپنی کی پاکستان میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2TJR6r5

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times