Tuesday, February 26, 2019

ریپ الزامات میں گرفتار گلوکار آر کیلی ضمانت پر جیل سے رہا

آر کیلی نے عالیہ سے 15 برس کی عمر میں شادی کی
کم سے کم 50 خواتین اور کم عمر لڑکیوں کو ریپ اور جنسی تشدد کا نشانہ بنانے والے گلوکار 52 سالہ رابرٹ سلویسٹر کیلی (آر کیلی) پرامریکی عدالت نے رواں ماہ 23 فروری کو خواتین اور کم عمر لڑکیوں کے ریپ کی فرد جرم عائد کی تھی۔

عدالت نے آر کیلی پر 3 کم عمر لڑکیوں سمیت مجموعی طور پر 10 خواتین کا ریپ اور انہیں جنسی تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی فرد جرم عائد کی تھی۔ عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کیے جانے کے بعد آر کیلی نے خود ہی 23 فروری کو گرفتاری دی تھی۔

عدالت کی جانب سے فرد جرم سنائے جانے اور گرفتاری کے خلاف آر کیلی نے 24 فروری کو ضمانت کے لیے درخواست بھی دائر کی تھی، جسے عدالت نے منظور کرلیا تھا۔ امریکی ریاست الینوائے کی کک کاؤنٹی کی عدالت نے 2 دن قبل ہی گلوکار کی ضمانت منظور کی تھی۔

کک کاؤنٹی کے جج جوہن فٹزگیرالڈ نے گلوکار کی ضمانت 10 لاکھ امریکی ڈالر کے عوض منظور کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر ایک لاکھ ڈالر جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔ تاہم گلوکار فوری طور پر ایک لاکھ ڈالر کی رقم کا بندوبست نہیں کر پائے تھے، جس وجہ سے وہ ضمانت منظور ہونے کے کئی گھنٹے بعد تک جیل میں رہے تھے۔

تاہم اب ان کی جانب سے ایک لاکھ ڈالر جمع کرانے کے بعد انہیں جیل سے رہا کردیا گیا۔ امریکی نشریاتی ادارے ’فاکس نیوز‘ نے بتایا کہ آر کیلی کو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے بعد رہا کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق آر کیلی کو ضمانت پر رہا کرتے ہوئے انہیں آئندہ سماعت کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا۔ آر کیلی کی اگلی سماعت آئندہ ماہ مارچ میں ہوگی۔

خیال رہے کہ ان پر اپنی سابق بیوی سمیت کم سے کم 50 خواتین نے ریپ اور نشہ دے کر جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کر رکھا ہے۔ آر کیلی پر متعدد نابالغ لڑکیوں کا ریپ کرنے کے الزام سمیت ایک نابالغ لڑکی سے شادی کرنے کا الزام بھی ہے۔

آر کیلی پر الزام ہے کہ انہوں نے پہلی شادی 15 سالہ لڑکی دعا ہفٹن سے کی جنہوں نے کاغذات میں اپنی عمر 18 سال لکھوائی تھی۔ آر کیلی تسلیم کر چکے ہیں کہ دعا ہفٹن سے شادی کے وقت انہیں ان کی درست عمر کا علم نہیں تھا، تاہم وہ دوسرے الزامات کو مسترد کرتے رہے ہیں۔

آر کیلی پر جن خواتین نے جنسی زیادتی اور نشہ دے کر جنسی تشدد کے الزامات لگا رکھے ہیں ان میں سے زیادہ تر خواتین سیاہ فام ہیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2SrYfe8

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times