Monday, February 18, 2019

سعودی ولی عہد شاہانہ پروٹوکول میں ایوانِ صدر پہنچے

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان وزیراعظـم عمران خان کے ہمراہ ایوانِ صدر پہنچ گئے ہیں
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان وزیراعظـم عمران خان کے ہمراہ شاہانہ پروٹوکول میں ایوانِ صدر پہنچ گئے۔

معزز مہمان وزیراعظم ہاؤس سے وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ صدارتی بگھی میں ایوانِ صدر کے لیے روانہ ہوئے، اس دوران پریذیڈنٹ باڈی گارڈ دستے ان کی حفاظت میں مامور تھے۔

اس رجمنٹ کو بابائے قوم محمد علی جناح کے پہلے حفاظتی دستے کا اعزاز حاصل ہے، یونٹ 1773 کو بنارس میں گورنر جنرل باڈی گارڈز کے نام سے وجود میں آیا۔

ایوانِ صدر پہنچنے پر محمد بن سلمان کا شاندار استقبال کیا گیا، صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے معزز مہمان کا استقبال کیا جب کہ اس دوران وفاقی وزراء بھی موجود تھے۔

معزز مہمان کے اعزاز میں ایوان صدر میں ظہرانہ دیا جائے گا جب کہ شہزادہ محمد بن سلمان کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ بھی دیا جائے گا۔

تقریب میں شرکت کے لیے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت اہم شخصیات بھی ایوانِ صدر میں موجود ہیں۔

اس سے قبل وزیراعظم ہاؤس میں عمران خان کے ساتھ ناشتے کے بعد سعودی مہمان نے مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں جن میں ان کی وفود کی سطح پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات ہوئی۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://www.suchtv.pk/urdu/pakistan/general/item/63866-crown-prince-of-saudiarabia-arrive-president-house-with-protocol.html

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times