
آج ہونے والی سماعت میں بھارتی وکلاء نے دلائل دیے،سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت دوران سماعت کلبھوشن جادیو کی ریٹائرمنٹ کے ثبوت فراہم نہیں کرسکا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق کلبھوشن جادیو کو حسین مبارک پٹیل کے نام سے جاری پاسپورٹ پر بھی بھارت عدالت میں تسلی بخش جواب نہیں دے سکا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق کیس میں بھارت کےلئے مشکلات بڑھی ہیں، حسین مبارک کے نام سے پاسپورٹ بھارتی حکومت نے جاری کیا،کلبھوشن جعلی شناخت پر سفر کرتا رہا ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی وکلاء حسین مبارک پٹیل کے نام پر کلبھوشن جادیو نے 17 بار نئی دلی کا دورہ کیا،برطانوی ادارہ کلبھوشن جادیو کا پاسپورٹ اصلی قرار دے چکا ہے جبکہ اس کی شناخت جعلی ہے۔
اٹارنی جنرل پاکستان انور منصور کی قیادت میں ڈاکٹر فیصل اور خاور قریشی پر مبنی پاکستان کا وفد عالمی عدالت میں موجود ہے۔
پاکستانی وکلاء بھارتی دلائل کے بعد کل کلبھوشن کی تخریب کاری سے متعلق شواہد عالمی عدالت انصاف میں پیش کریں گے۔ پاکستانی دلائل کے بعد 20 فروری کو ایک بار پھر بھارت کو اپنا موقف دوبارہ پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا جس کے بعد 21 فروری کو پاکستان اپنے حتمی دلائل دے گا۔
عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن کیس کی سماعت 18 سے 21 فروری تک جاری رہے گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2NgOTkI
0 comments: