
بین الصوبائی رابطے کی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے سماجی اور اقتصادی شعبے میں مزید سرمایہ کاری کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
انہوں نے اسلام آباد میں پاک چین جڑواں صوبوں اورشہروں کے دوستی کے سال دوہزارانیس کے سلسلے میں صوبائی اورمقامی حکومتوں کے نمائندوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان اپنے روابط کو مزید مستحکم کرنے کیلئے یہ صحیح وقت ہے۔
وفاقی وزیرنے کہا کہ شہروں کے درمیان یامقامی حکومتوں کی سطح پر روابط اورتعاون بڑھانے سے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنائے جاسکتے ہیں۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ سال وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران دوہزارانیس کو چین کے ساتھ دوستی کے سال کے طور پر منانے پراتفاق کیا گیا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2IbKYqi
0 comments: