
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن میں آج کا پہلا میچ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔
شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں شام ساڑھے چار بجے ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کا مقابلہ ہوگا۔
اسکور بورڈ پر ایونٹ کی ناقابل شکست ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 4 میچز جیت کر 8 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ پشاور زلمی 4 میں سے دو میچز جیت کر 4 پوائنٹس حاصل کر کے تیسرے نمبر پر ہے۔
لاہور قلندرز 5 میں سے دو میچز جیت کر 4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے اور ملتان سلطانز 4 میچز میں سے ایک میچ جیت کر دو پوائنٹس حاصل کر کے پانچویں نمبر پر ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2VajLWG
0 comments: