
مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کے نتیجے میں مزید دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں بھارتی فورسز نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
شہادتوں کے باوجود ضلع میں سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔ نوجوانوں کی شہادت پرضلع بھر میں شہریوں کی جانب سے احتجاج جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزبھی بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ کے علاقے رتنی پورہ میں سرچ آپریشن کرکے ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Dw6ws6
0 comments: