Sunday, February 10, 2019

اٹھارویں ترمیم پر ڈاکہ پڑتا نظر آرہا ہے لیکن ہم اپنے حق کیلئے لڑیں گے: زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم پر ڈاکہ پڑتا نظر آرہا ہے مگر ہم اپنے حق کے لیے لڑیں گے، اب کوئی نیا بنگلا دیش بننے نہیں دیں گے، گھبرانے کی ضرورت نہیں، ان کی ٹانگیں ابھی سے ہی ڈگمگا رہی ہیں۔

سابق صدر آصف زرداری ٹنڈو آدم پہنچے جہاں انہوں نے نجی میڈیکل کالج کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سینیٹر امام الدین شوقین کی جانب سے آصف زرداری کو اونٹنیوں کا تحفہ دیا گیا۔

میڈیکل کالج کے افتتاح کے بعد جلسے سے خطاب میں آصف علی زردای نے کہا کہ ہمیں اپنے حق کیلئے لڑنے سے کوئی نہیں روک سکتا، بلوچستان، پنجاب، کے پی اور سندھ ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اسی بجٹ میں ملک چلایا تھا، پیپلز پارٹی کو عوام کی فکر تھی اسی لیے آتے ہی تنخواہیں بڑھادی تھیں، سندھی میں اس لیے نہیں بولتا کہ سننے والے نہیں سمجھتے۔

آصف زرداری نے کہا کہ ہماری ان سے جنگ پاکستان کے وسائل کیلئے ہے، الیکشن سے پہلے کہا تھا کہ یہ ڈھونگ اٹھارویں ترمیم کیلئے کیا جارہا ہے، اب سول ایوی ایشن کا کنٹرول بھی اسلام آباد منتقل کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں نے بنایا، مذاکرات کے ذریعے پاکستان حاصل کیا گیا، اب کوئی نیا بنگلہ دیش نہیں بننے دیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2UNZjL1

0 comments:

Popular Posts Khyber Times