Tuesday, February 19, 2019

کل سے شارجہ میں سجے گا پی ایس ایل کا میلہ

پاکستان سپر لیگ کا دوسرا مرحلہ شارجہ میں کل سے شروع ہوگا
پاکستان سپر لیگ کا پہلا مرحلہ جوش و خروش کے ساتھ دبئی میں مکمل ہوگیا، دو دن آرام کے بعد ایکشن سے بھرپور میلہ اب بیس فروری سے شارجہ میں سجے گا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس اہل کے سیزن فور میں چھکے اور چوکوں کی برسات، ریکارڈ پارٹنرشپ اوراڑتی وکٹوں کے لمحات نے شائقین کیلئے ہرلمحہ پرجوش بنادیا۔

اگلے فیز میں شارجہ میں دھمال ہوگا، سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلوں کے دوران شائقین کو ایکشن سے بھرپور میچز دیکھنے کو ملے گے۔

کراچی کنگز کے اوپنرز لائم لیونگ اسٹون اور بابر اعظم نے ریکارڈ پارٹنرشپ بنائی، شین واٹسن، عمراکمل نے بھی دبئی میں چھکے اور چوکوں کی برسات کی، شعیب ملک اور شاہد آفریدی کی جوڑی نے بولرز کے چھکے چھڑا دیئے۔

عمر خان اور حارث رؤف کے ساتھ  بولرز کی فہرست میں راحت علی سب سے آگے ہیں، لاہورقلندرز رواں سیزن میں کم ترین اسکور پر ڈھیر ہوئے ایکشن سے بھرپور میلہ اب بیس فروری سے شارجہ میں سجے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2SHYSp0

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times