Saturday, February 2, 2019

ایران کا طویل فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

میزائل نچلی سطح پر پرواز کر کے ساکت اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے: ایرانی وزیر دفاع۔
ایران نے طویل فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے والے کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ ایرانی وزیر دفاع امیر حاتمی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ہویزا کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔

امیر حاتمی کے مطابق 12 سو کلو میٹر تک مار کی صلاحیت کے میزائل نے کامیابی سے ہدف کو نشانہ بنایا۔ ایرانی وزیر دفاع نے بتایا کہ میزائل نچلی سطح پر پرواز کر کے ساکت اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

خیال رہے کہ ایران کے پاس 2000 کلو میٹرتک اہداف کو نشانہ بنانے والے میزائل موجود ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2t0hS2y

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times