Monday, February 25, 2019

قوم اور افواج الرٹ ہیں، ناپاک حرکات پر بھارت ہوش کے ناخن لے: وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت کی قیادت اپنے سیاسی مقاصد حاصل کرنے کے لیے پگلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے تاہم پاکستانی قوم اور افواج الرٹ ہیں، چپے چپے کے دفاع کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

بھارتی فضائیہ کی دراندازی کی ناکام کوشش کے بعد وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ قوم کوگھبرانے کی ضرورت نہیں ہے محافظ جاگ رہے ہیں، ناپاک حرکت پربھارت ہوش کے ناخن لے، سب سے بڑی طاقت اللہ ہے، یہی ہمارا ایمان ہے، قوم کوگھبرانے کی ضرورت نہیں اوربھارت پاکستان کونہ للکارے۔

وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ ہم نے دہشتگردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑی، شہداء کی قربانیوں سے امن قائم ہوا جب کہ ہم امن پسند قوم ہیں، دہشتگردی کے نقصانات جانتے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی جب کہ پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی پربھارتی طیارے بھاگ نکلے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2GQ81FR

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times