Monday, February 18, 2019

بھارت کے معروف اداکار کمل ہاسن مودی سرکار کے خلاف بول پڑے

بھارت کے معروف اداکار کمل ہاسن
بھارت کے معروف اداکار کمل ہاسن بھی ہندو انتہا پسندی کے خلاف آواز اٹھانے پر انتہا پسندوں کے نشانے پر آگئے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی بھارتی فلموں کے اداکار کمل ہاسن نے مقامی میگزین میں ’ہندو دہشت گردی‘ کے موضوع پر کالم لکھا۔

اپنے کالم میں انہوں نے لکھا کہ یہ نہیں کہا جاسکتا کہ ہندو دہشت گردی موجود نہیں، پہلے ہندو شدت پسند بات چیت کرتے تھے اب تشدد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کا اس بات سے بھروسہ اٹھ گیا کہ سچائی کی جیت ہوتی ہے، اب جیت صرف طاقت کی ہوتی ہے۔

کمل ہاسن نے اتوار کے روز لوگوں کے مجمع عام سے بھی خطاب کیا جہاں انہوں نے کہا کہ مودی سرکار آزاد کشمیر میں رائے شماری کیوں نہیں کرواتی؟ آخر وہ کس بات سے خوفزدہ ہے؟



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2GUJIWv

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times