
مشعال ملک نے شہید کشمیری نوجوان افضل گورو کی چھٹی برسی پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ 6 سال پہلے افضل گورو کو تیہاڑ جیل میں پھانسی پر لٹکا دیا گیا، ہندوستان کی سپریم کورٹ نے جوڈیشل مرڈرکیا اور ایک کشمیری کو شہید کردیاگیا، یہ ہے ان کی بھوک اور پیاس کشمیریوں کے خون کی۔
Mushaal Hussein Mullick Message on Afzal Guru Shaheed death anniversary #KashmirBleeds pic.twitter.com/Nkl9e2CpqD
— Mushaal Hussein Mullick (@MushaalMullick) February 9, 2019
مشعال ملک نے کہا میں ایک پیغام دینا چاہتی ہوں چاہے ہندوستان ہمیں پیلٹ گن سے یا شوٹر سے شہید کرے، ہماری قیادت کو نظر بندکردے، چاہے ہندوستان ہمیں پھانسی پر لٹکا دے اور ہمیں لاشیں بھی نہ دے لیکن ہندوستان اس تحریک کو دفنا نہیں سکتا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2tbdYnR
0 comments: