
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان کو ٹیلی فون کیا اور ان سے تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
شاہ محمودقریشی نے متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ کو پلوامہ واقعے کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے اس بات پر زوردیا کہ بھارت کی جانب سے بے بنیاد الزامات اور جارحانہ رویے کے باوجود پاکستان نے واقعے کی تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی ہے۔
ہمسایہ ملک کو اس حوالے سے کوئی قابل عمل شواہد فراہم کرنے کو کہا۔
متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے پاکستان کے موقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر اُن سے ملاقات کے متمنی ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2U3Hbgl
0 comments: