Saturday, February 16, 2019

پی ایس ایل: اسلام آباد یونائیٹڈ کی ملتان سلطانز کے خلاف بیٹنگ کا آغاز

اسلام آباد کی قیادت محمد سمیع اور ملتان کی قیادت شعیب ملک کر رہے ہیں
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ملتان سلطانز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل سیزن 4 کے چوتھے میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر دفاعی چمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیم نے ایونٹ کا کامیاب آغاز کرتے ہوئے لاہور قلندر کو شکست دی تھی اور رن ریٹ کے حساب سے ابھی پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر ہیں۔

وہیں ایونٹ میں دوسری مرتبہ شرکت کرنے والی ملتان سلطان کی ٹیمز ٹورنامنٹ کا کامیاب آغاز نہیں کرسکی تھی اور اسے اپنے پہلے میچ میں کراچی کنگز کے ہاتھوں 7 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

دونوں ٹیموں کی بات کی جائے تو اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم محمد سمیع کی قیادت میں مخالف ٹیم پر حاوی رہنے کی کوشش کرے گی تو وہیں شعیب ملک کی کپتانی میں ملتان سلطانز کی ٹیم اپنی کامیابی کا سلسلہ شروع کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

آج کھیلے جانے والے میچ میں ملتان سلطانز کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2SD4MrA

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times