Monday, February 4, 2019

پاکستان، آزاد اور مقبوضہ کشمیر ایک ہی جسم کے مختلف حصے ہیں: صدر آزاد کشمیر

 صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارتی قابض افواج کے پیلٹ گن کےاستعمال سے ہزاروں کشمیری افراد بینائی سے محروم ہو گئے ہیں
یوم یکجہتی کشمیر پر صدر آزاد کشمیر مسعود خان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں کی طویل فہرست ہے، اقوام متحدہ کی رپورٹ بھارت کے خلاف فرد جرم ہے۔

یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے ویڈیو پیغام میں صدر آزادکشمیر مسعود خا ن کا کہنا ہے کہ "مقبوضہ کشمیر میں سیاسی کارکنوں اور قائدین کو غیر قانونی طور پر قید میں رکھا جا رہا ہے۔"

ان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں کی طویل فہرست ہے جسے اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں مرتب کیا گیا ہےاور یہ رپورٹ ہندوستان کےخلاف فرد جرم بھی ہے۔

صدر آزادکشمیر نے کہا کہ بھارتی قابض افواج چن چن کر کشمیری نوجوانوں کو قتل کر رہی ہے جبکہ پیلٹ گن کےاستعمال سے ہزاروں افراد بینائی سے محروم ہو گئے ہیں۔

مسعود خان کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں عوام پر ہونے والے بھارتی مظالم کا مکمل ادراک ہے، پاکستان، آزاد اور مقبوضہ کشمیر ایک ہی جسم کے مختلف حصے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ آزادی اور حق خودارادیت تک کشمیریوں کی سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2MPXcUe

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times