
تفصیلات کے مطابق مشعال ملک نے اپنے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارت پاکستان کو دھمکیاں دے رہا ہے، مسئلہ کشمیر دو ایٹمی ممالک کے درمیان سلگتی چنگاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں بربریت کی انتہا کررکھی ہے، مظلوم کشمیروں کو شہید کیا جارہا ہے۔
اہلیہ یاسین ملک کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں 70 سالوں سے ظلم و ستم کی انتہا کررہا ہے، عالمی برداری مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار کرے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز ہی قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کےعلاقے بارہ مولا میں فائرنگ کرکے 1 کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔
مزید پڑھئے: پلوامہ واقع کے بعد کشمیریوں پرمظالم کا نیا سلسلہ جاری
خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ حملے کے بعد بھارت پاکستان پر مسلسل ہرزہ سرائی کررہا ہے، بدحواس بھارتی میڈیا بھی پاکستان پر الزام تراشے سے باز نہ آئے۔
گذشتہ روز آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، لائن آف کنٹرول کے دورے کے موقع پر آرمی چیف کو ایل او سی کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا گیا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2GGtvEY
0 comments: