Thursday, February 21, 2019

پاکستانی عازمین حج کو ای ویزہ کی سہولت مہیا کرنے کا فیصلہ

پاکستانی عازمین حج کو ای ویزہ کی سہولت مہیا کرنے کا فیصلہ
مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر ڈاکٹر نورالحق قادری نے کہاہے کہ سعودی عرب نے پاکستانی عازمین حج کو ای ویزہ کی سہولت مہیا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے اسلام آباد میں ایک بیان میں کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد کے حالیہ دورے کے دوران ان سے درخواست کی تھی کہ پاکستانی عازمین حج کو ان کے ملک میں ہی امیگریشن کے عمل میں سہولت فراہم کی جانی چاہیے۔

نورالحق قادری نے کہاکہ امیگریشن کی سہولت کو کراچی کے بعد اب اسلام آباد اورلاہورتک توسیع دی جارہی ہے اور پاکستانی عازمین کواب سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر طویل انتظار کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2GBcQme

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times