Wednesday, February 13, 2019

پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں شام کے وقت پرائیویٹ کلینک شروع

وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد
وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں کے آؤٹ ڈور میں شام کے وقت پرائیویٹ کلینک شروع کر رہے ہیں جس سے نجی طور پر علاج کرانے والوں کو سہولت میسر آ سکے گی۔

صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں کے آؤٹ ڈور میں نجی کلینکس شروع ہونے سے بہت سے لوگوں کے پرائیوٹ ہسپتال بند ہو جائیں گے۔ جو نجی طور پر علاج کرانا چاہتا ہے، ان کے لئے سرکاری ہسپتالوں کے آؤٹ ڈور میں کلینکس شروع کر رہے ہیں۔

یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ صحت کی سہولتوں کیلئے حکومت وسائل فراہم کر رہی ہے، کوشش ہے سرکاری ہسپتالوں میں علاج کی تمام سہولتیں میسر ہوں، پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ میں ادویات کیلئے 32 ارب مختص کیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ پر کسی سیاسی جماعت کا اثر نہیں، غریب آدمی کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو اسے کارڈ فراہم کیا جائے گا۔ علاج کیلئے آنیوالے مریضوں کو کھانا اور کرایہ بھی دیا جائے گا۔ صحت کارڈ کے تحت سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں علاج ہو سکے گا۔

وزیر صحت یاسمین راشد نے ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 22 فروری سے جنوبی پنجاب میں صحت کارڈ کا اجرا کیا جائے گا جبکہ مارچ کے آخر تک 4 اضلاع میں کارڈ تقسیم کیے جائیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2X0dfna

0 comments:

Popular Posts Khyber Times