Friday, February 15, 2019

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو آج رہا کیا جائے گا

اپوزیشن لیڈر قومی اسسمبلی شہباز شریف
اپوزیشن لیڈر قومی اسسمبلی شہباز شریف کو آج سب جیل سے رہا کیا جائے گا۔

لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اوررمضان شوگر ملزمیں ضمانت منظوری کے بعد اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کوآج ’سب جیل‘ سے رہا کیا جائے گا۔

شہبازشریف کا ذاتی سیکیورٹی اسٹاف لاہورسے منسٹرکالونی پہنچ گیا ہے جب کہ سب جیل حکام کو شہبازشریف کی ضمانت پررہائی کے لئے عدالتی روبکار کا انتظارہے۔

رہائی کے ساتھ ہی منسٹر کالونی میں شہبازشریف کے گھر کو دیا گیا سب جیل کا درجہ ختم ہوجائے گا جب کہ وہ منسٹرانکلیو سب جیل سے رائے ونڈ جائیں گے اوراپنی والدہ سے ملاقات کریں گے۔

گزشتہ روزلاہور ہائیکورٹ نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اور رمضان شوگر ملز میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں فوراً رہا کرنے کا حکم دے دیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2SAfa2Z

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times